ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک September 09, 2024
دیر اور سوات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے:فوٹو:فائل

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد و گردنواح، سندھ ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

چترال، دیر، سوات، کوہستان، لکی مروت اور ڈی آئی خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہلکی بارش کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں