سپریم کورٹ آف پاکستان سے دو کمپیوٹر چوری ہوگئے

سی سی ٹی وی کیمروں میں دو ملازمین کی حرکات مشکوک پائی گئیں


ویب ڈیسک September 09, 2024
(فوٹو : فائل)

سپریم کورٹ آف پاکستان سے دو کمپیوٹر چوری ہوگئے جس پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈائریکٹر آئی ٹی سپریم کورٹ کی درخواست پر تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا جس کے مطابق سپریم کورٹ نے نجی کمپنی سے 131 کمپیوٹر خریدے تھے۔

ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں میں دو ملازمین زاہد اقبال اور فیصل خان کی حرکات مشکوک پائی گئیں۔ زاہد اقبال سیکریٹری ٹو چیف جسٹس کا ڈرائیور ہے جبکہ فیصل خان سپریم کورٹ میں بطور نائب قاصد تعینات ہے۔

پولیس نے زاہد اقبال کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ فیصل خان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں