بھارتی فضائی حدود میں مسافر کا انتقال ڈھاکا کی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

طیارے کے کپتان نے میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی تھی، ترجمان سی اے اے

طیارہ 2 گھنٹے کراچی ائیرپورٹ پر موجود رہا:فوٹو:فائل

شارجہ سے ڈھاکا جانے والی پرواز کو مسافر کے انتقال کے باعث کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز کو بھارتی فضائی حدود میں مسئلہ پیش آیا۔ شارجہ سے ڈھاکا جانے والی پرواز کے 42 سالہ مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ طیارے کے کپتان نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔


ائیرٹریفک کنٹرولر کراچی کی اجازت سے طیارے نے کراچی میں لینڈنگ کی۔ سول ایوی ایشن کی میڈیکل ٹیم نے معائنہ کیا تو مسافر انتقال کرچکا تھا۔ طیارہ 2 گھنٹے کراچی ائیرپورٹ پر موجود رہا۔ بعد ازاں پیر کی صبح سوا 6 بجے میت لے کر ڈھاکا روانہ ہوا۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق پائلٹ نے اے ٹی سی کراچی سے میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی تھی۔ ضابطے کی کارروائی کے بعد میت ایئر لائن کے حوالے کی گئی۔
Load Next Story