کراچی میں اگلے 3 روز کے دوران رات کے وقت پھوار بوندا باندی کا امکان

کراچی میں معمول سے قدرے تیز ہوائیں بھی چل رہی ہیں جس کی رفتار 36 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڑ ہو رہی


ویب ڈیسک September 09, 2024
فوٹو : اسکرین گریب

شہر قائد میں اگلے 3 روز کے دوران مطلع جذوی ابرآلود اور مرطوب جبکہ رات میں پھوار اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ پارہ 31 تا 33 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

کراچی میں معمول سے قدرے تیز ہوائیں بھی چل رہی ہیں، سمندر کی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 36 کلو میٹر (20 ناٹیکل مائل) ریکارڈ ہو رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں