جعلی حکومت کا ایک اور 9 مئی کا پلان ناکام بنادیا بیرسٹر سیف

متعین کردہ راستوں کو بند کرکے کارکنوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی، مشیر کے پی


ویب ڈیسک September 09, 2024
تمام تر رکاوٹوں کے باوجود عوام نے جلسے میں بھرپور شرکت کی، بیرسٹر سیف:فوٹو:فائل

مشیرخیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ جعلی حکومت کا ایک اور 9 مئی کا پلان ناکام بنا دیا۔

بیرسٹر سیف نے بیان میں کہا کہ گزشتہ روز اسلام آباد جلسے کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے پرامن کارکنوں پر شیلنگ کی گئی اور لاٹھیاں برسائی گئیں۔ جعلی حکومت نے کل پھر 9 مئی کا پلان بنایا تھا مگر ہمارے پرامن کارکنوں نے ناکام بنا دیا۔ متعین کردہ راستوں کو بند کرکے کارکنوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی۔

مشیر کے پی کا مزید کہنا تھا کہ پولیس پر پتھراؤ کی جھوٹی کہانی بھی گھڑی گئی۔ اشتعال دلانے کا مقصد پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پر جھوٹی ایف آئی آرز اور آئندہ این او سی نہ دینے کا بہانہ بنانا تھا۔ پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنوں نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا۔ کل کے جلسے سے ثابت ہوا کہ جعلی حکومت کتنی حواس باختہ ہوچکی ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود عوام نے جلسے میں بھرپور شرکت کی۔ جعلی حکومت نے اپنے متعین کردہ راستوں کو بھی بند کیا جس کی بندش کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں کارکن جلسہ گاہ نہیں پہنچے۔ عوام کا سمندر دیکھ کر جعلی حکومت کے اوسان خطا ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں