کل پی ٹی آئی میلہ مویشیاں لگا انسانوں کی نہیں جانوروں کی تقاریر تھیں وزیر اطلاعات پنجاب

گنڈا پورکو پندرہ دن کیا بیس دن دیتی ہوں اپنا لیڈر رہا کروا کر دکھائیں، عظمی بخاری


ویب ڈیسک September 09, 2024
گنڈا پورکو پندرہ دن کیا بیس دن دیتی ہوں اپنا لیڈر رہا کروا کر دکھائیں، عظمی بخاری

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کل اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے کو میلہ مویشیاں قرار دے دیا۔

عظمی بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی اسلام آباد نے پی ٹی آئی میلہ مویشیاں کی جگہ کیوں دی، کل تقاریر اور باتیں انسانوں کی نہیں جانوروں کی تھیں۔

عظمی بخاری نے کہا کہ پارٹی کے بلوائیوں نے سچ کردیا جو خدشات کل تھے وہ آج بھی ہیں جب جب باہر نکلتے تو فساد جلائو گھیرائو کرتے ہیں۔

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ امین گنڈا پور نے پھر سے لائن کراس کی پھر سے خاندانی تربیت دکھائی، گنڈا پور کا دھمکیاں دینا نئی بات نہیں گھر کی عورتوں سے ہمدردی ہے تربیت والدہ کی نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ گنڈا پور نے پنجاب میں لشکر کشی کا عندیہ دیا ہےتو ان کو جو زبان سمجھ آتی ہے اسی میں جواب دیا جائے گا، صوبوں کی لڑائی نہیں کرانا چاہتے کے پی پولیس مثالی ہوگی لیکن پنجاب پولیس نشییوں کا نشہ اتار دیتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اجازت دے کر دیکھ لیا کسی نے نوٹس لیانشئی آدمی لشکر کشی اور خاتون وزیر اعلی کو دھمکیاں دیتا ہے تو یہ بنیادی حقوق ہیں، گنڈا پورکو پندرہ دن کیا بیس دن دیتی ہوں اپنا لیڈر رہا کروا کر دکھائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں