پشاور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ملزمان خودکش جیکٹ پھینک کر فرار

خودکش جیکٹ میں 6 سے 7 کلو گرام بارودی مواد تھا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے ناکارہ بنا دیا گیا

ایکسائز پولیس نے موٹر سائیکل سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیاتو ملزمان خودکش جیکٹ پھینک کر فرار ہو گئے

پختونخوا میں پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، ملزمان خودکش جیکٹ پھینک کر فرار ہو گئے۔



پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے جمیل چوک پر ایکسائز پولیس نے 2 موٹر سائیکل سوار افراد کو رُکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان خودکش جیکٹ پھینک کر فرار ہو گئے۔


بعد ازاں بم ڈسپوزل یونٹ کی مدد سے جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا۔ جیکٹ میں 6 سے 7 کلو گرام بارودی مواد تھا۔


پولیس نے علاقے کی ناکا بندی کرکے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Load Next Story