پُرامن اجتماع اور امنِ عامہ بل کے تحت پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمے کی تیاری
پُرامن اجتماع اور امنِ عامہ بل کے تحت پہلا مقدمہ درج کرنے کی تیاری کرلی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خلاف ورزی پر استغاثہ تیار کرلیا ہے، جس میں زرتاج گل، عامر مغل، شعیب شاہین، عمر ایوب، سیمابیہ طاہر اور راجا بشاورت سمیت 28 مقامی رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: اسلام آ باد میں پی ٹی آئی کا جلسہ، پولیس اور کارکنوں میں تصادم، متعدد اہلکار زخمی
استغاثہ کے مطابق پولیس نے رُوٹ کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کارکنوں کو روکا، جس پر کارکنوں کی جانب سے پتھروں اور ڈنڈوں سے پولیس پر حملہ کیا گیا۔ پولیس نے شیلنگ کی اور موقع سے 17کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔
افسران کی جانب سے منظوری کے بعد تھانہ سنبل میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔