گزشتہ 8 ماہ میں 16 کروڑ سے زائد کی ریکوری کی ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد

جعلی نرسنگ اداروں کے خلاف 18 مقدمات درج کئے گئے، رپورٹ


ویب ڈیسک September 09, 2024
چھاپوں کے دوران کروڑوں روپے کی جعلی ادویات برآمد کی گئیں، ایف آئی اے:فوٹو:فائل

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد زون نے 8 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 8 ماہ کے دوران ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے 104 مقدمات درج کئے اور 270 انکوائریوں کی تفتیش مکمل کی۔ مختلف مقدمات میں 16 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد زون کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق متروکہ وقف املاک کے 1550 کنال کے کمرشل اور رہائشی رقبے واگزار کروائے گئے۔ واگزار کروائی جانے والی کمرشل و رہائشی زمین کی مالیت 9 ارب 71 کروڑ سے زائد سے ہے جبکہ بجلی کی مد میں 6 کروڑ 99 لاکھ سے زائد واجب الادا رقم کی ریکوری کروائی۔

رپورٹ کے مطابق ممنوعہ اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث ملزمان کے خلاف 15 مقدمات درج کیے گئے۔ چھاپوں کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی مشینری اور جعلی ادویات ریکور کی گئی۔ رواں سال کے دوران جعلی نرسنگ اداروں کے خلاف 18 مقدمات درج کئے گئے جبکہ جعلی ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس کے خلاف 10 مقدمات درج کیے گئے۔

رواں سال کے دوران پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بنانے میں ملوث 18 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ علاوہ ازیں سرکل نے مبینہ ثبوتوں کی بنیاد پر سرکاری اداروں میں کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف بھی متعدد کارروائیاں کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں