تارک مہتا نے ڈرامہ تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ سے 14 سال میں کتنی کمائی کی

ڈرامے کی اب تک 4178 اقساط نشر ہوچکی ہیں


ویب ڈیسک September 09, 2024
'تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ' کی پُرانی کاسٹ کے کئی اداکار تبدیل ہوچکے ہیں : فوٹو : ویب ڈیسک

بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے مشہور زمانہ ڈرامہ 'تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ' کے اداکار تارک مہتا کا 14 سالہ معاوضہ سامنے آگیا۔

بھارت سمیت پاکستان میں بھی مقبول ہونے والا ڈرامہ 'تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ' کی اب تک 4178 اقساط نشر ہوچکی ہیں جس کے بعد یہ طویل عرصے تک نشر ہونے والا بھارتی ڈرامہ بن چکا ہے۔

جہاں ڈرامے کی اقساط میں اضافہ ہورہا ہے تو وہیں 'تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ' کی پُرانی کاسٹ کے کئی اداکار تبدیل ہوچکے ہیں، انہی اداکاروں میں سے ایک اداکار شیلیش لودھا ہیں، جنہوں نے ڈرامے میں تارک مہتا کا کردار ادا کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شیلیش لودھا نے 'تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ' کے پروڈیوسر اسیت کمار مودی کے ساتھ اسکرپٹ اور معاوضے کو لیکر ہونے والے مسائل کی وجہ سے ڈرامہ چھوڑا۔

اگرچہ اداکار نے ڈرامے کو خیرباد کہہ دیا ہے لیکن اُن کے 14 سالہ معاوضے نے سب کو حیران کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 'تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ' کی شروعات میں تمام اداکاروں کو کم معاوضہ ملتا تھا لیکن سال 2015 میں شو کے کرداروں کو بڑا معاوضہ دیا گیا تھا اور پھر ڈرامے کی 1500 اقساط کی نشریات کے بعد اداکاروں کا فی قسط معاوضہ ایک لاکھ بھارتی روپے ہوگیا تھا۔

رفتہ رفتہ کرداروں کے معاوضے میں مزید اضافہ ہوتا گیا اور سال 2019 تک اداکار شیلیش لودھا کا معاوضہ ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے فی قسظ بن ہوگیا تھا۔

اس طرح شیلیش 'تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ' کی 3454 قسطوں تک مجموعی طور پر 12 کروڑ 28 لاکھ بھارتی روپے معاوضہ کما چکے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیلیش نے ڈرامے سے اب تک جتنا معاوضہ حاصل کیا اُس کی مجموعی رقم 28 کروڑ 98 لاکھ بنتی ہیں لیکن چونکہ شو کی ہر قسط میں اداکاروں کے شاٹس کے edited version بھی شامل ہوتے ہیں تو اُس حساب سے شلیش نے 14 سال میں ڈرامے سے مجموعی طور پر 22 کروڑ روپے کمائی کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں