صوبائی دارالحکومت میںٰ فائرنگ کے واقعے میں خاتون جاں بحق اور ایک بچے سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقے سربند میں پیش آیا، جس میں خاتون جاں بحق ہو گئی جب کہ 3 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والوں میں 2 سالہ زوحان بھی شامل ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پشاور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، ملزمان خودکش جیکٹ پھینک کر فرار
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ گھریلو ناچاقی پر کی گئی ہے، جس کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔