2024

اسلام آباد جلسہ پی ٹی آئی قیادت کے خلاف تین مقدمات درج

مقدمات جلسہ وقت پر ختم نہ کرنے، پولیس پر پتھراؤ اور روٹ کی خلاف ورزی پر درج کیے گئے ہیں


ویب ڈیسک September 09, 2024
(فوٹو : فائل)

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی جلسہ وقت پر ختم نہ کرنے، پولیس پر پتھراؤ اور روٹ کی خلاف ورزی پر منتظمین کے خلاف تین مقدمات درج کرلیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پُرامن اجتماع اور امنِ عامہ بل کے تحت پہلا تین مقدمات درج کرلیے گئے جو کہ پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج ہوئے ہیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی جلسے کے منتظمین کے خلاف تین مقدمات درج کیے گئے ہیں، پہلا مقدمہ تھانہ سنگجانی میں جلسے کے معینہ وقت کی پاس داری نہ کرنے پر درج کیا گیا، دوسرا مقدمہ تھانہ سمبل میں معینہ روٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قافلے سادات کالونی اور سری نگرہائی وے سے لانے پردرج کیاگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسی طرح تیسرا مقدمہ ایس ایس پی سیف سٹی سمیت دیگر اہل کاروں پر پتھراؤ کرنے پرتھانہ نون میں درج کیاگیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اسلام آ باد میں پی ٹی آئی کا جلسہ، پولیس اور کارکنوں میں تصادم، متعدد اہلکار زخمی

ذرائع کا کہنا کہوفاقی پولیس نے استغاثہ تیار کرلیا ہے، مقدمات میں زرتاج گل، عامر مغل، شعیب شاہین، عمر ایوب، سیمابیہ طاہر اور راجا بشاورت سمیت 28 مقامی رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔

استغاثہ کے مطابق پولیس نے رُوٹ کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کارکنوں کو روکا، جس پر کارکنوں کی جانب سے پتھروں اور ڈنڈوں سے پولیس پر حملہ کیا گیا۔ پولیس نے شیلنگ کی اور موقع سے 17کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں