ایوان صدر وزیراعظم ہاؤس میں اراکین قومی اسمبلی کیلیے الگ الگ عشائیے

عشائیے میں اراکین قومی اسمبلی کو چند روز میں ہونے والی قانون سازی پر بریفنگ دی جائے گی، ذرائع


ویب ڈیسک September 09, 2024
اراکین قومی اسمبلی کو آئندہ چند روز میں ہونے والی قانون سازی پر بریفنگ دی جائیگی:فوٹو:فائل

صدرمملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہباز شریف اراکین قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق عشائیے میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، آصفہ بھٹو شریک ہوں گے۔ عشائیے میں پی پی پی کے قانون ماہرین اور اراکین قومی اسمبلی شرکت کریں گے۔ اراکین قومی اسمبلی کو آئندہ چند روز میں ہونے والی اہم قانون سازی کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔

دوسری جانب وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم شہباز شریف آج ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے اراکین کوعشائیہ دیں گے۔ دونوں عشائیوں میں حکومتی ارکان کی تعداد کا مظاہرہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں