یوٹیوب سے دیکھ کر جعلی ڈاکٹر کی پِتّے کے آپریشن کی کوشش مریض ہلاک

15 سالہ لڑکے کو مسلسل قے کے باعث اسپتال لایا گیا تھا


ویب ڈیسک September 09, 2024
15 سالہ لڑکے کو مسلسل قے کے باعث اسپتال لایا گیا تھا

بھارت میں جعلی ڈاکٹر نے یوٹیوب پر ویڈیو دیکھ کر آپریشن کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں 15 سالہ لڑکے کی طبیعت بگڑ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں کرشنا کمار نامی لڑکے کو قے ہونے کی شکایت پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹرز نے پِتّے میں پتھری تشخیص کی اور آپریشن تجویز کیا تاہم والدین نے کہا کہ ڈرپ لگانے کے بعد لڑکے کی طبیعت ٹھیک ہے اس لیے سرجری نہ کریں۔

ڈاکٹر اجیت کمار نے زور دیا کہ پِتّا کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے اس لیے اس وقت آپریشن ناگزیر ہے۔

بچے کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹر نے یوٹیوب کی ویڈیو دیکھ دیکھ کر آپریشن کرنا شروع کیا لیکن بیٹے کی طبیعت بگڑ گئی۔

بچے کی حالت مزید خراب ہونے پر ڈاکٹر نے ایمبولینس منگوائی اور بڑے اسپتال لے کر گئے لیکن راستے میں طبیعت مزید خراب ہوگئی۔

ڈاکٹر اور عملہ بچے کو نیم مردہ حالت میں لواحقین کے ساتھ اسپتال کی سیڑھیوں پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

والدین بچے کو ایمرجنسی وارڈ لے کر گئے جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جس ڈاکٹر نے پِتّے کا آپریشن کیا تھا وہ جعلی ڈاکٹر تھا جس کی تلاش جاری ہے جب کہ اس کا اسپتال سیِل کردیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں