امیر بالاج قتل مرکزی ملزم کے بہنوئی کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئی

جاوید بٹ کی ٹارگٹ کلنگ کیلیے 4 شوٹرز نے رکشے اور موٹر سائیکل کا استعمال کیا


ویب ڈیسک September 09, 2024
فائل فوٹو

امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم گلشن تعریف عرف طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاوید بٹ کی ٹارگٹ کلنگ میں کل 4 شوٹرز تھے جبکہ قتل کے لیے رکشے اور موٹر سائیکل کا استعمال کیا گیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا گیا کہ ہما بلاک میں جاوید بٹ کی رہائش گاہ کے باہر مین روڑ پر رکشہ کھڑا ہوا، مقتول اہلیہ کے ساتھ نکلا تو رکشے نے ریکی کی، موٹر سائیکل اور رکشہ جاوید بٹ کی گاڑی کے ساتھ ریکی کرتے آیا۔ ایف سی انڈر پاس کے قریب رکشے نے مقتول کی گاڑی روکی جبکہ موٹر سائیکل سوار شوٹر نے فائرنگ کی۔

فوٹیجز میں دیکھا گیا کہ موٹر سائیکل سوار بغیر ہیلمٹ جبکہ پیچھے بیٹھے شوٹر نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا، فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل سوار اتر کر رکشے میں بیٹھا جبکہ پیچھے ہیلمٹ پہن کر بیٹھا شوٹر موٹر سائیکل لے کر فرار ہوا۔

پولسی کے مطابق رکشے کی ملکیت اور تفصیلات بھی حاصل کر لی گئی ہیں، ملزمان نے رکشے سے موٹر سائیکل پر جگہ تبدیل کی۔ رکشہ اور موٹر سائیکل سوار ملزم فائرنگ کے بعد الگ الگ ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی آخری لوکیشن ٹیمپل روڑ کی آئی جبکہ سیف سٹی کیمرے خرابی کے باعث تفتیش میں مشکل پیدا ہوئی، ملزمان کی متعدد سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی گئیں جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |