مریخ کی سطح پر ’مسکراتے چہرے‘ کی حیرت انگیز تصویر

ای ایس اے کے ایگزو مارس آربیٹر نے مریخ کی بنجر سطح پر کلورائیڈ نمک کے ذخائر کی حیران کن تصاویر کھینچیں


ویب ڈیسک September 09, 2024
[فائل-فوٹو]

یورپی خلائی ایجنسی (ای ایس اے) کے سائنسدانوں نے مریخ کی سطح پر مسکراتے چہرے کی شبیہہ دریافت کی ہے۔

یورپی ماہرین فلکیات حال ہی میں اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں مریخ کی سطح پر ایک دیوہیکل مسکراہٹ والا چہرہ (smiley face) دیکھا۔

انسٹاگرام پر ای ایس اے نے سرخ سیارے پر نمک کے ذخائر کو ظاہر کرنے والی تصاویر کی ایک سیریز پوسٹ کی جو سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہ سیارے کی قدیم زندگی کی باقیات ہیں۔

سائنسدانوں نے کہا ہے کہ ان نمک کے ذخائر میں کچھ ممکنہ طور پر مریخ کی جھیلوں اور دریاؤں کے جرثوموں کے آثار محفوظ ہوسکتے ہیں۔

ای ایس اے کا ایگزو مارس آربیٹر، جو سیارے پر زندگی کے آثار کی جستجو میں بھیجا گیا ہے، نے مریخ کی بنجر سطح پر کلورائیڈ نمک کے ان ذخائر کی حیران کن تصاویر کھینچیں جو کہ دِکھنے میں مسکرانے والا چہرہ لگ رہا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق یہ نمک کے ذخائر سیارے کی ماضی کی آب و ہوا اور ممکنہ رہائش کے بارے میں بصیرت پیش کر سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں