چینی کمپنی کا سینیئر ملازمین کو فارغ کرنے کا انوکھا طریقہ

کمپنی زیادہ تنخواہوں والے سینئر ملازمین سے چھٹکارا حاصل کرنے کے طریقے تلاش کر رہی تھی


ویب ڈیسک September 09, 2024
[فائل-فوٹو]

چین میں ایک کمپنی سرخیوں میں آگئی ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے اپنی سینئر ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کیلئے ان سے دھوکے سے غیرقانونی کام کروائے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ایک چینی کمپنی پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ اس نے سینکڑوں ملازمین کو غیرقانونی کام کرنے کیلئے دھوکہ دیا تاکہ وہ اس بات کا بہانہ بنا کر انہیں بغیر تنخواہ کے ملازمت سے برطرف کر سکے۔

ووہان میں سی آئی ٹی آئی سی ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ نامی ایک کمپنی واقع ہے جو حال ہی میں ایک بہت بڑے اسکینڈل کا مرکز بن گئی ہے۔

کمپنی اس نے مبینہ طور پر 200 کے قریب سینئر ملازمین پر قوانین کیخلاف ورزیوں کا الزام لگا کر برطرف کر دیا ہے۔ جبکہ درحقیقت کمپنی کے مینیجرز نے ان ملازمین کو یہ کام کرنے پر آمادہ کیا تھا۔

کمپنی کوئی مالی معاوضہ پیکج پیش کیے بغیر اعلیٰ تنخواہوں والے سینئر ملازمین سے چھٹکارا حاصل کرنے کے طریقے تلاش کر رہی تھی کہ اسی کوشش میں ایک سینئر مینیجر نے ایسے ملازمین کو مختلف بارز اور کلبوں کی طرف راغب کرکے غیرقانونی سرگرمیوں پر آمادہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |