انٹرنیشنل الیکٹرک پاور کو سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے 119 فیصد شئیرز خریدنے کی منظوری

شیئرز خریدنے کی منظوری کمپی ٹیشن کمیشن آف پاکستان نے دی


Irshad Ansari September 09, 2024
(فوٹو : فائل)

کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرنیشنل الیکٹرک پاور (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے 11.9 فیصد شئیرز خریدنے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹرنیشنل الیکٹرک پاور کمپنی کی سندھ اینگرو کول میں شراکت داری پاکستان کے کوئلے کی کان کنی کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ سی سی پی کے مطابق میسرز انٹرنیشنل الیکٹرک پاور (پرائیویٹ) لمیٹڈ، خصوصی طور پر اسی ٹرانزیکشن کے لیے مارچ 2024ء میں رجسٹرڈ کی گئی تھی۔ یہ کمپنی لبرٹی پاور ہولڈنگ، سوریٹی انٹرپرائزز اور پروکون انجینئرنگ کی مشترکہ ملکیت ہے۔

سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی، سندھ میں کوئلے کی کان کنی اور سپلائی کرنے والی بڑی کمپنی ہے اینگرو کارپوریشن کا ذیلی ادارہ اینگرو انرجی لمیٹڈ پاکستان جو کہ توانائی کی سرمایہ کاری کے لیے ایک بڑی ہولڈنگ کمپنی کے طور پر کام کرتا ہے ہے، اس نے اپنے حصص انٹرنیشنل الیکٹرک پاور (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو فروخت کے لئے پیش کئے ہیں۔

سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی، تھر کول انرجی بورڈ اور حکومت سندھ کی ریگولیٹری نگرانی میں کام کرتی ہے اور تھر کول سے چلنے والے بجلی گھروں کے لیے کوئلے کی سپلائی کرتی ہے۔

اس ٹرانزیکشن سے کوئلے کی کان کنی کی صنعت میں انٹرنیشنل الیکٹرک پاور کی حصہ داری قائم ہو جائے گی جبکہ کمپنی کا مارکیٹ شیئر مستحکم رہے گا۔

پاکستان میں کوئلے کی کان کنی، خاص طور پر تھر کے علاقے میں، سستی توانائی اور ملک کی اقتصادی ترقی کے لیے اہم ہے۔ تھر کول سے بڑے پیمانے پر بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کو کوئلہ فراہم کیا جا سکتا ہے۔

اس شعبے میں انٹرنیشنل الیکٹرک پاور کے داخلے کے ساتھ ، اس شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اور بین لاقوامی تجربہ سے ملکی کوئلے کی پیداوار کو بڑھایا جا سکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |