رنبیر کپور ہندو اساطیری فلم ’رامائن‘ میں دوہرے کردار میں نظر آئیں گے

’رامائن‘ کا بجٹ 100 ملین ڈالر ہے اور اس کا مقصد بھارتی اساطیر کو عالمی سطح پر پیش کرنا ہے

فوٹو ویب ڈیسک

بالی وڈ کے سپر اسٹار رنبیر کپور نیتیش تیواری کی فلم 'رامائن' میں لارڈ رام اور پرشورام دونوں کردار ادا کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم میں پرشورام کا کردار مختصر مگر اہم ہے اور اسے رنبیر کے لیے ایک منفرد روپ میں تخلیق کیا جائے گا۔

امیتابھ بچن جٹایو کے کردار کو آواز دیں گے جسے وی ایف ایکس کے ذریعے ان کی آنکھوں سے مزید حقیقی بنایا جائے گا۔


'رامائن' کا بجٹ 100 ملین ڈالر ہے اور اس کا مقصد بھارتی اساطیر کو عالمی سطح پر پیش کرنا ہے، فلم کی تیاری میں عالمی معیار کی وی ایف ایکس ٹیم شامل ہے، اور اسے دو حصوں میں بنایا جا رہا ہے۔

بھارتی اداکارہ سائی پلوی دیوی سیتا کا کردار ادا کریں گی جبکہ یش راون کے روپ میں نظر آئیں گے۔

دیگر کاسٹ میں سنی دیول(ہنومان)، روی دوبے(لکشمن)، لارا دتہ(کیکیئی) اور راکل پریت سنگھ(شرپنکھا) شامل ہیں۔

فلم کی شوٹنگ اپریل 2024 میں شروع ہوئی اور 2026 میں عالمی سطح پر اس کی ریلیز کی توقع ہے۔
Load Next Story