پتنگ سازوں کے خلاف کارروائیاں جاری آن لائن آرڈر پر پتنگیں بیچنے والا ملزم گرفتار

ملزم پابندی کے باوجود پتنگیں تیار کر کے فروخت کر رہا تھا جس کے قبضہ سے 300 سے زائد پتنگیں اور چرخیاں برآمد کی گئیں


سید مشرف شاہ September 09, 2024
فوٹو- فائل

ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی ہدایت پر پتنگ سازوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں گجر پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن آرڈر پر پتنگیں بیچنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم پابندی کے باوجود پتنگیں تیار کر کے فروخت کر رہا تھا جس کے قبضہ سے 300 سے زائد پتنگیں ، خام مال اور چرخیاں برآمد کی گئیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم لاہور سمیت دیگر اضلاع میں پتنگیں تیار کر کے فروخت کرتا تھا جس کو گجر پورہ کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے ایس ایچ او گجر پورہ محمد آصف ادریس اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے کہا کہ پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے انسداد پتنگ فروشی و سازی کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

ملزم کے خلاف تھانہ گجر پورہ میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے حوالہ انویسٹیگیشن ونگ کر دیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |