ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیہ کے مطابق وہ 17 جنوری 2020 سے بینک کے صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں


Irshad Ansari September 09, 2024
فوٹو- فائل

ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر آساکاوا ماسات سوگو نے آئندہ سال 23 فروری سے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کااعلان کردیا ہے ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیہ کے مطابق وہ 17 جنوری 2020 سے بینک کے صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

پیرکو ایک بیان میں آساکاوا ماسات سوگو نے بتایا کہ بینک کے صدر کے طور پر خدمات انجام دینا بڑا اعزازہے اور وہ اپنے بورڈ اور رکن ممالک کی حکومتوں کے مشکور ہیں جنہوں نے جامع، لچکدار اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے مشن کو پورا کرنے میں ان کے ساتھ تعاون کیا۔

آساکاوا ماسات سوگو کی قیادت میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے کوروناوائرس کے عالمگیر وبا کے دوران رکن ممالک کے ساتھ مالی معاونت کے لیے تیز اور جامع ردعمل کا آغاز کیا جس میں 20 ارب ڈالر کے رسپانس پیکج کی تشکیل بھی شامل ہےاس معاونت نے معاشی طور پر انتہائی کمزور کمیونٹیز کو وبا کے دوران امداد کی فراہمی میں کلیدی کرداراداکیا۔

ایشیا اور بحرالکاہل کے خطے میں کورونا وائرس کی ویکسین کی فراہمی میں بھی بینک نے اہم کردار ادا کیا جس کی وجہ سے پورے خطے میں لاکھوں افراد کی زندگیوں کوبچانے میں مددملی آساکاوا نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو ایشیا اور بحرالکاہل کے خطے میں موسمیاتی بینک کے طور پر متعارف کرانے کے عمل کی قیادت بھی کی ۔

انہوں نے 2030 تک موسمیاتی مالیات کے لیے 100 ارب ڈالر کی معاونت کا پروگرام بھی شروع کیا اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وہ پورے ایشیا اور بحرالکاہل کے خطے کے ممالک میں ترقی کو فروغ دینے کے اپنے مشن کو جاری رکھنے میں پرعزم ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے نئے صدر کا انتخاب بینک کے چارٹر کے مطابق کھلے، شفاف اور میرٹ پر مبنی عمل کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |