اے این ایف نے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر آلو میں چھپائی گئی منشیات اسمگلنگ ناکام بنا دی

1198 تھیلوں میں سے 122 آلوؤں میں مہارت سے چھپائی گئی مجموعی طور پر تقریباً 5 کلو ہیروئن برآمد ہوئی


September 09, 2024
فوٹو- فائل

اینٹی نارکوٹکس فورس نےکراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کارروائی کرتے ہوئے آلوؤں میں مہارت سے چھپائی گئی منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کارروائی کی گئی جس کے دوران کولمبو سری لنکا بھیجے جانیوالے آلوؤں پر مشتمل کنٹینر سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

کنٹینر میں موجود مشکوک ریفریجریٹر کی تلاشی لینے پر 1198 تھیلوں میں سے 122 آلوؤں میں مہارت سے چھپائی گئی مجموعی طور پر تقریباً 5 کلو ہیروئن برآمد ہوئی مجموعی طور پر 80 تھیلوں میں سے ہر تھیلے میں 1 سے 2 ہیروئن بھرے آلو مہارت سے چھپائے گئے تھے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کی ٹیم نے اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیت اور انتہائی مہارت سے ان تمام ہیروئن بھرے آلوؤں کی تلاشی لی مذکور کینٹنر ایک نجی کمپنی کی طرف سے بُک کروایا گیا تھا ۔

ابتدائی تفتیش کے ذریعے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے گرفتار ملزم کو اے این ایف پولیس اسٹیشن منتقل کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں