ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی اسمارٹ واچ کی 10 ویں سیریز متعارف کرا دی۔
پیر کے روز کیلیفورنیا میں منعقد ہونے والے ایونٹ میں متعارف کرائی جانے والی ایپل واچ میں ایپل الٹرا واچ کے مقابلے مین 40 فی صد بڑی او ایل ای ڈی اسکرین پیش کی گئی ہے۔
ایپل کے مطابق اس نئی سیریز میں استعمال ہونے والی بڑی او ایل ای ڈی اسکرین اب تک ایپل واچ میں استعمال ہونے والی اسکرینز میں سب سے بڑی ہے جو صارفین کو ای میل اور پیغامات دیکھنے میں آسانی فراہم کرے گی۔
اس ایپل واچ کی موٹائی صرف 9.7 ملی میٹر ہے جو ایپل واچ سیریز 9 سے 10 فی صد کم ہے۔
گزشتہ برس متعاف کرائی گئی ایپل واچ سیریز میں ڈپ ٹیپ جیسچر (جس کے تحت صارف ایک ہی ہاتھ سے کالز کا جواب دے سکتا ہے)، روشن اسکرین اور سِری ریکوئسٹ کے لیے نئے ایس 9 ایس آئی پی جیسے فیچر شامل تھے۔