لوگ اداکاروں کے بجائے کرداروں کو پسند کرتے ہیں وکرانت میسے
فلم ’بارہویں فیل‘ کی کامیابی کے بعد ساتھ کام کرنے کے خواہشمند افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، اداکار
بالی وڈ اداکار وکرانت میسے کا کہنا ہے کہ وہ نہ تعریف کو سنجیدہ لیتے ہیں اور نہ ہی تنقید کو اہمیت دیتے ہیں۔
ایک تازہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فلم 'بارہویں فیل' کی کامیابی کے بعد ان کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مداحوں کی جانب سے سیلفیوں کی درخواستیں بھی بڑھ گئی ہیں لیکن ان کا کام کے حوالے سے رویہ نہیں بدلا ہے۔
وکرانت نے کہا کہ فلموں میں ہیرو اور ہیروئن کی تعریف میں تبدیلی آئی ہے، اب لوگ اداکاروں کے بجائے کرداروں کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ وہ خود کو کسی خاص زمرے میں محدود نہیں کرنا چاہتے اور اگر کوئی اچھی کامیڈی فلم ملی تو وہ ضرور کریں گے۔