ایپل نے فلیگ شپ آئی فون 16 متعارف کرا دیا
آئی فون 16 متعدد نئی ہارڈویئر تبدیلیوں کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جن میں نئی اے 18 چپ بمع 3 نینو میٹر پروسیسر شامل ہے
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنا فلیگ شپ اسمارٹ فون کا تازہ ترین ایڈیشن آئی فون 16 متعارف کرا دیا۔
کیلیفورنیا میں منعقد ایک ایونٹ میں متعارف کرایا جانے والا یہ آئی فون 16 گزشتہ پرس کے مقابلے میں کچھ نئے رنگوں میں متعارف کرایا گیا ہے۔
فون کے پشت پر اپ ڈیٹڈ ڈوئل کیمرا کو ایک بار پھر عمودی انداز میں ترتیب دی گئی ہے۔ اس ترتیب کو آخری بار 2020 میں متعارف کرائے جانے والے آئی فون 12 میں دیکھا گیا تھا۔
آئی فون 16 میں متعدد نئی ہارڈویئر تبدیلیاں لائی گئی ہیں جن میں نئی اے 18 چپ بمع 3 نینو میٹر پروسیسر (جو آئی فون 15 کے سی پی یو سے 30 فی صد تیز ہے)، ایکشن بٹن (جو گزشتہ برس کے پرو ماڈل میں پیش کیا گیا تھا) اور پاور بٹن کے نیچے نیا فزیکل کیمرا کنٹرول بٹن شامل ہیں۔
مزید پڑھیئے: ایپل اسمارٹ واچ سیریز 10 متعارف کرا دی گئی
اس نئے ایڈیشن کا جنرل ڈیزائن گزشتہ ایڈیشن جیسا ہی ہے جس میں مستطیل فریم، پشت پر موجود شیشہ جو میگ سیف وائرلیس چارجنگ ممکن بناتا ہے، فیس آئی ڈی سینسرز یو ایس بی-سی چارجنگ/ڈیٹا پورٹ وغیرہ شامل تھے۔
آئی فون 16 ایپل کا پہلا مین اسٹرین فون ہوگا جو اکتوبر میں آنے والی اپ ڈیٹ کے بعد ایپل انٹیلیجنس کا بیٹا ورژن استعمال کرے گا۔