باکسنگ گلووز پہن کر غبارے پھوڑنے کا ریکارڈ قائم
ڈیوڈ رش نے ایک منٹ میں باکسنگ گلووز پہن کر 327 غبارے پھوڑے اور ریکارڈ اپنے نام کیا
امریکا کے سیریل ریکارڈ ساز نے باکسنگ گلووز پہن کر ایک منٹ میں سب سے زیادہ غبارے پھاڑ کر ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش (جو 181 سے زیادہ گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے پاس رکھتے ہیں) نے جب پہلی بار باکسنگ گلووز پہن کر غبارے پھاڑنے کی کوشش کی تو وہ ایک منٹ میں 33 غبارے پھاڑ سکے۔
بعد ازاں مسلسل ٹریننگ کے بعد ریکارڈ بنانے کی آفیشل کوشش سے قبل انہوں نے یہ تعداد 68 تک بڑھا لی۔
ڈیوڈ رش کا کہنا تھا کہ غبارے پھلا کر لگانے میں پھوڑنے کی نسبت 60 گُنا زیادہ وقت لگتا تھا، اس لیے ان کو آفیشل کوشش کرنی ہی پڑی۔
بالآخر انہوں نے ایک منٹ میں اپنے مکوں سے 327 غبارے پھوڑ کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔