IMF اجلاس کا کیلنڈر جاری پاکستان کا نام پھر شامل نہیں
پاکستان کو تاحال2ارب ڈالر بیرونی فنانسنگ گیپ کو پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے ایگزیکٹو بورڈ سے پاکستان کیلیے 7ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی منظوری مزید تاخیر کا شکار ہوگئی، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے ایک اور اجلاس کا کیلنڈر جاری کردیا گیا جس میں ایک بار پھر پاکستان کو شامل نہیں کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس18 ستمبر کو ہوگا جس میں بورڈ سرینام کے 7 ویں جائزے کی منظوری دے گا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 12 جولائی کو ہوا تھا مگر ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کو تاحال2ارب ڈالر بیرونی فنانسنگ گیپ کو پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق بیرونی فنانسگ کی شرط پوری کرنے کیلیے پاکستان 1.75ارب ڈالر کے کمرشل قرض کیلیے درخواست کر چکا ہے، پاکستان اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن سے40کروڑ ڈالر، اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے35کروڑ ڈالر،سعودی عرب سے1.2ارب ڈالر قرض کی درخواست کر چکا ہے۔