نام نہاد آل راؤنڈرافتخار خود کو ٹیل اینڈر کہنے لگے

افتخار احمد پاکستان ٹیم کی نمائندگی کے دوران مختلف پوزیشنز پر کھیلتے رہے


Sports Desk September 10, 2024
افتخار احمد پاکستان ٹیم کی نمائندگی کے دوران مختلف پوزیشنز پر کھیلتے رہے (فوٹو: فائل)

نام نہاد آل راؤنڈر افتخار احمد نے خود کو 'ٹیل اینڈر' قرار دے دیا، انھوں نے کہا کہ ساتویں، آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والا آل رائونڈر یا مڈل آرڈر بیٹر نہیں ہوتا، وہ تو چوتھے یا پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 34 سالہ آل رائونڈر افتخار احمد 98 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے باوجود خود کو نہیں منوا سکے،66 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں انھوں نے ایک ہزار رنز بھی مکمل نہیں کیے اور 998 تک ہی پہنچے ہیں۔

افتخار کو آل رائونڈر کہا جاتا ہے مگر بولنگ کا موقع کم ملنے کے سبب ٹی ٹوئنٹی میں وکٹوں کی تعداد محض8 ہے،ایسے میں اب انھوں نے خود کو ٹیل اینڈر قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ میں پلیئرز کے پول کا فقدان ہے، شاہین شاہ آفریدی

چیمپئنز ون ڈے کپ میں وہ وولوز کے اسکواڈ کا حصہ ہیں اور محمد رضوان کی زیر قیادت کھیلیں گے، میڈیا سے بات چیت کے دوران افتخار احمد نے کہا کہ میں مڈل نہیں بلکہ لوئر آرڈر بیٹر ہوں، میں خود کو آل رائونڈر بھی نہیں سمجھتا بلکہ ایک ٹیل اینڈر ہوں، آپ دیکھیں کہ میں ساتویں یا آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرتا ہوں جبکہ دنیا بھر میں آل رائونڈرز اور مڈل آرڈر بیٹرز چوتھے یا پانچویں نمبر پر کھیلتے ہیں۔

یاد رہے کہ افتخار احمد پاکستان ٹیم کی نمائندگی کے دوران مختلف پوزیشنز پر کھیلتے رہے، انھوں نے آخری انٹرنیشنل میچ حالیہ ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کیخلادف کھیلا جس میں ساتویں نمبر پر بیٹنگ کی۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز کپ میں نئے کھلاڑیوں کیلیے خود کو منوانے کا بہترین موقع ہے، چیئرمین پی سی بی

اپنے ٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر کے دوران افتخار نے اب تک 55 اننگز کھیلی ہیں، ان میں سے 25 مرتبہ پانچویں، 11 بار ساتویں، 10 مرتبہ چھٹے اور باقی چوتھے اور آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کی۔ ون ڈے انٹرنیشنل میں افتخار نے اپنی 24 میں سے 16 اننگز چھٹے نمبر پر کھیلی ہیں، ٹیسٹ فارمیٹ میں وہ چھٹے اور ایک بار ساتویں نمبر پر بیٹنگ کیلیے آئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |