وزن گھٹانے کیلئے کھانے کے اوقات محدود کرنا ایک انتہائی موثر طریقہ
جب آپ مسلسل کھاتے ہیں تو آپ مسلسل انسولین کو اپنے خون میں خارج کرتے رہتے ہیں
حال ہی میں ہوئی ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ کھانے کے اوقات کو محدود کرنا وزن کرنے کا ایک مثالی طریقہ ہوسکتا ہے۔
'دی کمپلیٹ گائیڈ ٹو فاسٹنگ' کے مصنف ڈاکٹر جیسن فنگ نے کہا کہ جب آپ دن میں کم وقت کھارہے ہوتے ہیں تو آپ مجموعی طور پر کھانا بھی کم کھاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کھانے کے محدود اوقات اندرون جسم ایک سائیکل تیار کرلیتا ہے جو کہ سادہ، لچکدار اور آسان ہوتا ہے۔
حالیہ مختصر تحقیق میں شامل شرکا جنہوں نے روزانہ چھ گھنٹے تک کھانے کو محدود کیا، وہ معمول کے مطابق اتنی ہی توانائی خرچ کرنے میں کامیاب رہے جب کہ کھانے کی خواہش میں کمی کے ساتھ ساتھ ان میں بھوک کے ہارمون ghrelin کی سطح میں بھی کمی دیکھی گئی۔
اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ کھانے کے اوقات کو محدود کرنے سے آپ کے جسم کو چربی جلانے میں مدد کرتا ہے۔ آنتوں کی صحت کے ماہر ڈاکٹر ڈیرل گیوفرے نے کہا کہ جب آپ مسلسل کھاتے ہیں تو آپ مسلسل انسولین کو اپنے خون میں خارج کرتے رہتے ہیں جو جسم کو چربی ذخیرہ کرنے کی ہدایت دیتا ہے۔
دوسری جانب کھانے کے اوقات کو محدود کرنا آپ کو کیٹونز بنانے میں بھی مدد کرتا ہے، ایک ایسا کیمیکل جسے آپ کا جگر اس وقت پیدا کرتا ہے جب یہ چربی کو توڑتا ہے۔ یہ چربی بعدازاں آپ کا جسم توانائی کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔