پاکستان چھوڑنے والے افغان باشندوں کی تعداد 7 لاکھ سے متجاوز سلسلہ جاری

17 اگست تا 9 ستمبر اپنے وطن واپس جانے والوں میں 7 ہزار 843 مرد اور 6 ہزار 12 خواتین کے علاوہ 7 ہزار 338 بچے شامل

(فوٹو: فائل)

پاکستان چھوڑنے والے افغان باشندوں کی تعداد 7 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور 9 ستمبر تک پاکستان سے جانے والے افغان باشندوں کی کل تعداد 7 لاکھ 13 ہزار 46 ہو گئی ہے اور واپسی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔


17 اگست سے 9 ستمبر تک پاکستان چھوڑنے والے 21 ہزار 193 افغان باشندوں میں 7 ہزار 843 مرد اور 6 ہزار 12 خواتین کے علاوہ 7 ہزار 338 بچے بھی شامل ہیں۔


افغانستان روانگی کے لیے 712 گاڑیوں میں 645 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

Load Next Story