سندھ منشیات کی تیاری و کھپت میں استعمال ہونیوالے اشیاء کی فروخت پر پابندی عائد
خلاف ورزی کرنے پر دفعہ 188 کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے، نوٹیفکیشن
حکومت سندھ نے منشیات کی تیاری و کھپت میں استعمال ہونے والے اشیاء کی فروخت پر پابندی عائد کر دی۔
سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر کمشنر کراچی نے احکامات جاری کر دیے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لکڑی، ایکریلک، شیشے، پتھر، پلاسٹک و سیرامک کے پائپ، روچ کلپس، چلم، بونگس، میریجوانا پائپ اور دیگر اشیاء کی فروخت پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
متعلقہ تھانوں کے اسٹیشن ہاؤس آفیسرز (ایس ایچ اوز) پاکستان پینل کوڈ (PPC) کی دفعہ 188 کے تحت خلاف ورزیوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کے مجاز ہیں۔
سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ یہ پابندی سندھ میں منشیات کے استعمال کے خلاف جاری ہماری جنگ میں ایک اہم قدم ہے، ہمارا مقصد ایسے آلات کی دستیابی کی حوصلہ شکنی کرنا ہے جو منشیات کے کھپت میں استعمال ہوتے ہیں۔
صوبے کے سینیئر وزیر نے ہدایت کی کہ عوام، خاص طور پر نئی نسل، کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے سخت اقدامات کرتے رہیں گے۔