پاکستان کو دہشتگرد گروہوں سے پاک کرنے کا وقت آگیا ہے وزیر داخلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی سے عوامی نیشنل پارٹی کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان کی ملاقات


ویب ڈیسک September 10, 2024
فوٹو فائل

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آج سیاسی و گروہی تفریق سے بلند ہو کر پاکستان کو دہشت گرد گروہوں سے پاک کرنے کا وقت آگیا ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے عوامی نیشنل پارٹی کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خیبر پختونخوا میں قیام امن کے لیے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔

محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی ہر شکل میں قابل مذمت ہے، دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیہ پاکستان کی آواز ہے لہٰذا دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سب کو ایک ہونا ہوگا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اے این پی نے دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، اے این پی کے لوگوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جام شہادت نوش کیا ہے اور ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان شاءاللہ عوام کی حمایت سے دہشت گردوں کا صفایا کریں گے۔

ایمل ولی خان نے انسداد دہشت گردی کے لیے اے این پی کی حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے معصوم لوگوں کو شہید کیا، اس جنگ میں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں