پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریاں خیبر پختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج طلب

ایجنڈے میں وقفہ سوالات، توجہ دلاؤ نوٹس، تحریک التوا اور تحریک استحقاق شامل


ویب ڈیسک September 10, 2024
ایجنڈے میں وقفہ سوالات، توجہ دلاؤ نوٹس، تحریک التوا اور تحریک استحقاق شامل

پی ٹی آئی رہنماؤں کی اسلام آباد سے گرفتاریوں کے تناظر میں خیبر پختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔

اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اجلاس سہ پہر 3 بجے طلب کیا۔ یہ اجلاس ہنگامی طور پر طلب کیا گیا ہے۔

معمول کے مطابق ایجنڈے میں وقفہ سوالات، توجہ دلاؤ نوٹس، تحریک التوا اور تحریک استحقاق شامل ہیں۔

اسمبلی کا اجلاس 23 ستمبر تک ملتوی کیا گیا تھا لیکن رات گئے ہنگامی اجلاس آج بلانے کا اعلامیہ جاری کیا گیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہو کر سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |