جعلی پاسپورٹ پرکینیڈا بجھوانے کا معاملہ سہولت کار گرفتار

سہولت کار کو پہلے سے گرفتار امیگریشن اہلکار کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا، ایف آئی اے


ویب ڈیسک September 10, 2024
گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے:فوٹو:ایکسپریس نیوز

جعلی کینیڈین پاسپورٹ پر مسافروں کو بیرون ملک بھجوانے والے سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات فراہم کرنے میں سہولت کاری کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ سہولت کارمحمد رحیم ذکی کو کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم کو پہلے سے گرفتار امیگریشن اہلکار محمد عدنان کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔ اس سے قبل 2 مسافروں کو ایف آئی اے اہلکار سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم جعلی دستاویزات پر مختلف پروازوں کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کی سہولت کاری میں ملوث پایا گیا ہے۔

ایف آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ ملزم ائیر پورٹ پر گراونڈ سروس مہیا کرنے والی نجی کمپنی کا ملازم ہے۔ ملزم نے ساتھی ملزم عدنان سے سہولت کاری کے عوض 1 لاکھ 75 ہزار روپے وصول کیے۔ ملزم نے مذکورہ رقم بینک اکاونٹ میں وصول کی۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں