اسلام آباد جلسے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ

پولیس پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا گیا، مقدمے کا متن


ویب ڈیسک September 10, 2024
پی ٹی آئی رہنماؤں نے روڈ بلاک کرنے کی ہدایت کی:فوٹو:فائل

اسلام آباد جلسے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اسلام آباد کے تھانہ نون میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین اور عامرمغل کی ہدایت پر روڈ بلاک کیا گیا اور پولیس پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا گیا۔ مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت 11 دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پولیس پارلیمنٹ ہاؤسں میں داخل، پی ٹی آئی کے متعدد رہنما گرفتار

 

گزشتہ شب پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کو اسلام آباد جلسے کے حوالے سے بےضابطگیوں کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ گرفتار رہنماؤں میں شیر افضل مروت ، شیخ وقاص اکرم، عامر ڈوگر، زین قریشی، احمد چٹھہ، یوسف خان، جنوبی وزیرستان سے رکن اسمبلی زبیر خان اور دیگر رہنما شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں