پارلیمنٹ پر حملے جیسی کارروائی کا ساتھ نہیں دیں گے پی پی رہنما نوید قمر

پارلیمنٹ کے اندر گھس کر ارکان کو گرفتار کیا گیا تو باقی کیا بچا، پی پی رہنما


ویب ڈیسک September 10, 2024
فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما نوید قمر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ پر جہاں سے حملہ ہو ہمیں کھڑا ہونا ہوگا اور ہم ایسی کسی کارروائی کا ساتھ نہیں دیں گے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نوید قمر نے کہا کہ کل کا واقعہ پارلیمنٹ پر بہت سنجیدہ حملہ ہے، پارلیمنٹ کے اندر گھس کر ارکان کو گرفتار کیا گیا تو باقی کیا بچا، کل آکر آپ کو بھی یہاں سے گرفتار کر لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کل کے واقعے کی تحقیقات کریں کیونکہ جو الزامات سامنے آرہے ہیں میرے پاس یقین کرنے کا کوئی راستہ نہیں ہے، یہ پارلیمنٹ اور آئین پر سراسر حملہ ہے۔

نوید قمر نے کہا کہ آپ کو سنجیدہ انکوائری کرکے کارروائی کرنا پڑے گی اور اگر کارروائی نہیں ہوگی تو سلسلہ نہیں رکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں