توشہ خانہ ٹو کیس اسپیشل جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر
عدالت نے 16 ستمبر کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کو طلب کرلیا
توشہ خانہ ٹو کیس خصوصی جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا، عدالت نے 16 ستمبر کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کو طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل ہمایوں دلاور کی عدالت میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔
جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ یہ کیس اسپیشل جج سینٹرل عدالت نمبر ایک کو بھجوایا گیا ہے، اس کیس کو سولہ ستمبر کو مقرر کررہا ہوں۔
عدالت نے 16 ستمبر کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ کیس کی سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں : پختونخوا؛ سرکاری اراضی پر قبضہ کیس میں اسپیشل جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ گرفتاری جاری
عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا اور بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 16 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس 16 ستمبر کو اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر کردیا۔