2024

یو ایس ٹی10 لیگ کون سے پاکستان سابق کرکٹرز اِن ایکشن ہوں گے

مصباح، حفیظ اور شعیب ملک کے علاوہ دیگر کرکٹرز بھی لیگ میں حصہ لیں گے


ویب ڈیسک September 10, 2024
مصباح، حفیظ اور شعیب ملک کے علاوہ دیگر کرکٹرز بھی لیگ میں حصہ لیں گے (فوٹو: فائل)

امریکی ماسٹرز ٹی10 لیگ کے دوسرے سیزن میں پاکستانی اسٹار اِن ایکشن دکھائی دیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماسٹرز ٹی10 سیزن ٹو 8 نومبر سے 17 نومبر تک ٹیکساس میں کھیلا جائے گا، جس میں سابق کپتان محمد حفیظ، شعیب ملک، کامران اکمل اور رومان رئیس سمیت دیگر کرکٹرز بھی شرکت کریں گے۔

بھارت کی جانب سے شریک ہونے والے کرکٹرز میں ہربھجن سنگھ، سریش رائنا، مناف پٹیل اور پارتھو پٹیل سمیت دیگر کرکٹرز شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: زمبابوے ٹی10 لیگ؛ پاکستانی کرکٹرز کی شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا

ویسٹ انڈین ٹیم کے شہرت یافتہ سابق آل راؤنڈر ڈیوین براوو اور آسٹریلوی سابق کپتان ایرون فنچ جیسے کھلاڑی بھی ماسٹرز ٹی 10 کا حصہ ہوں گے۔

کیلی فورنیا بولٹس نے پاکستانی کرکٹر حسین طلعت کو اور ڈیٹرائٹ فالکنز نے قومی فاسٹ بولر عمران خان جونیئر کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیں: ذلت آمیز شکست؛ سابق کرکٹرز نے پاکستانی کھلاڑیوں پر تنقید کے نشتر چلادیے

نیویارک واریئرز کی ٹیم میں محمد حفیظ، سہیل تنویر، مصباح الحق، سہیل خان اور عمید آصف شامل ہیں۔

اس کے علاوہ شعیب ملک اور محمد عرفان ایٹلانٹا رائیڈرز کی ٹیم میں جلوہ گر ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں