نوئیڈا اسٹیڈیم؛ پنکھوں سے آؤٹ فیلڈ سکھائی جانے لگی

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے 2017 میں پابندی لگائے گئے اسٹیڈیم کی گیلی آؤٹ فیلڈ کو سکھانے کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ فکسنگ کے باعث 2017 مین پابندی کا سامنا کرنیوالے اسٹیڈیم میں بھارت نے افغانستان کو نیوزی لینڈ کیخلاف واحد انٹرنیشنل ٹیسٹ میچ کی میزبانی کا ٹاسک دیا۔

9 ستمبر کو شیڈول نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان ٹیسٹ میچ سے قبل ہلکی بارش کے بعد اسٹیڈیم نہ سُکھنے کی وجہ سے پہلا روز گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث منسوخ کردیا گیا جبکہ دوسرے روز بھی دوسرے سیشن تک ٹاس بھی ممکن نہ ہوا۔

مزید پڑھیں: راشد خان ٹیسٹ فارمیٹ کیلئے افغان ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، مگر کیوں؟

کھیل کے دوسرے روز آؤٹ فیلڈ سکھانے کے نئے طریقوں نے فینز کو حیران کردیا، گراؤنڈ اسٹاف نے میدان میں گیلے پیچز نکال لیے اور پھر خشک کرنے کیلئے پنکھوں کا استعمال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کیویز کیخلاف بھارت میں میزبانی؛ افغان ٹیم کے گلے پڑ گئی

20-25 لوگوں کو گراؤنڈ کو خشک کرنے کا ٹاسک دیا گیا جس میں 15 آؤٹ سورس ورکرز بھی شامل تھے تاہم اسکے باوجود ٹاس نہ ہوسکا۔

دوسری جانب افغان کرکٹ ٹیم کے آفیشل نے غیرمناسب وینیو دینے پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ گیلی آؤٹ فیلڈ سکھانے پر مداحوں نے بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

بورڈ اہلکار نے کہا کہ وہ اس اسٹیڈیم میں کبھی واپس نہیں آئیں گے، ہمیں اس اسٹیڈیم میں شدید مشکلات ہیں۔ یقین دہانی کے باوجود کوئی مناسب حل نہیں نکالا گیا۔