طیب اکرام انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے بلا مقابلہ صدر منتخب
وہ اگلے 4 سال عہدہ سنھالیں گے
پاکستان کے طیب اکرام اگلی 4 سالہ مدت کیلئے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں پیدا ہونے والے طیب اکرام کے مقابلے میں انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدارت کے انتخاب کیلئے ڈیڈ لائن تک کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے۔
طیب اکرام کی کامیابی کا باقاعدہ اعلان 9 نومبر کو مسقط میں ہونے والے ایف آئی ایچ کانگریس کے اجلاس میں ہوگا۔
مزید پڑھیں: ایشین چیمپیئنز ہاکی؛ پاکستان اور کوریا کا میچ 2-2 گول سے برابر
طیب اکرام نے ایف آئی ایچ کے دوسری بار صدر منتخب ہو کر نئی تاریخ رقم کردی ہے، وہ اسوقت بھی انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔
مزید پڑھیں:ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستان ایونٹ کا پہلا میچ جیتنے میں ناکام
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کے 2022 میں بھارت کے نریندر بٹرا کے 2 سال بعد مستعفی ہونے پر دو سال کیلئے کے انتخاب میں طیب اکرام نے بیلجئیم کے مارک کونڈرم کو 47 کے مقابلے میں 79 ووٹوں سے شکست دی تھی۔
طیب اکرام کی انٹرنیشنل ہاکی کیلئے شاندار خدمات پر اب ان کے مقابلے میں کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا۔