7 سالہ ملازمت میں غزہ جیسی ہلاکتیں اور تباہی کہیں نہیں دیکھی انتونیو گوتریس

فلسطین کا دو ریاستی حل ہی واحد اور قابلِ عمل حل ہے، سربراہ اقوام متحدہ


ویب ڈیسک September 10, 2024
فلسطین کا دو ریاستی حل ہی واحد اور قابلِ عمل حل ہے، انتونیو گوتریس (فوٹو: فائل)

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں ہونے والی ہلاکتوں اور تباہی کو تاریخ کی بدترین صورت حال قرار دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یو این کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے میڈیا کو انٹرویو میں اس تاثر کی نفی کہ کہ اقوامِ متحدہ مستقبل میں غزہ کا انتظام سنبھال لے گی یا وہاں امن مشن تعینات کرے گی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے سے مشرق وسطیٰ میں امن کا خطرہ بننے والے مسئلے کا دو ریاستی حل ہی واحد اور قابلِ عمل حل ہے۔

انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ غزہ میں ہونے والی کسی بھی جنگ بندی کی نگرانی کے لیے تیار ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ کیا فریقین اور بالخصوص اسرائیل بھی اس کے لیے تیار ہوگا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے غزہ میں ہلاکتوں اور تباہی کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ اس وقت جن مصائب کا شکار ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 41 ہزار ہوگئی جب کہ زخمیوں کی تعداد 95 ہزار کے قریب ہے۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |