سندھ اسمبلی میں وزیراعلی خیبر پختون خوا کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

الیکشن کمیشن سے درخواست کرتے ہیں علی امین گنڈاپور کی رکنیت معطل کی جائے اور ان سے استعفی لیا جائے، پی پی رکن


ویب ڈیسک September 10, 2024
الیکشن کمیشن سے درخواست کرتے ہیں علی امین گنڈاپور کی رکنیت معطل کی جائے اور ان سے استعفی لیا جائے، پی پی رکن

خواتین کی توہین پر سندھ اسمبلی نے وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور کے خلاف قرارداد منظور کرلی۔

اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ کی زیرصدارت اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں پی پی رکن سعدیہ جاوید نے علی امین گنڈا پور کی جانب سے خواتین اور صحافیوں سے متعلق نازیبا الفاظ کے خلاف قرارداد پیش کردی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن اور متعلقہ ادارے وزیراعلی کے پی کے بیان کا نوٹس لیں اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے، ایسے جاہل شخص کو وزیراعلی نہیں ہونا چاہیے، خواتین اور صحافیوں کے خلاف گندی زبان استعمال کی گئی، وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور کی جانب سے بولے جانے والے الفاظ کی ایوان سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔


یہ بھی پڑھیں : انسداد دہشت گردی عدالت؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور



قرارداد کیخلاف پی ٹی آئی ارکان نشستوں سے کھڑے ہوگئے اور بولنے کی کوشش کی۔ اسپیکر سندھ اسمبلی نے اس پر کہا کہ آپ کی کرسی میں کوئی مسئلہ ہے کیا جو بار بار کھڑے ہوجاتے ہیں۔

سعدیہ جاوید نے کہا کہ پی ٹی آئی والے عورتوں کی عزت نہیں کرتے، تمام عورتیں اس قرارداد کو سپورٹ کریں، الیکشن کمیشن سے درخواست کرتے ہیں علی امین گنڈاپور کی رکنیت معطل کی جائے اور ان سے استعفی لیا جائے۔

ضیاء لنجار نے کہا کہ ہمارے بھی جذبات ہیں، اگر مخالفین کی خواتین آجائیں تو عزت اور احترام میں کھڑے ہوجاتے ہیں۔

اسمبلی نے قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں