2024

سندھ میں جنسی طور پر ہراساں ہونے والوں کی شرح 21 فیصد

سندھ میں خواتین اور بچوں پر تشدد کے واقعات کی رپورٹ پیش


ویب ڈیسک September 10, 2024
فائل فوٹو

سندھ میں جنسی طور پر ہراساں ہونے والے افراد کی شرح 21 فیصد رپورٹ کی گئی ہے۔

سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس کے دوران سندھ میں خواتین اور بچوں پر تشدد کے واقعات کی رپورٹ پیش کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق غیرت کے نام پر قتل کی شرح 35 فیصد اور عصمت دری میں خواتین کی شرح 14 جبکہ بچوں کی 14 فیصد ہے۔

اسی طرح، قتل کی شرح 3 فیصد اور چائلڈ لیبر کی شرح 2 فیصد ہے جبکہ جسمانی سزا کی شرح 4 فیصد اور چائلڈ میرج کی شرح 11 فیصد ہے۔

لاپتا اور اغواء ہونے والوں کی شرح 14 فیصد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں