وزن کم کرنا انفیکشن کیخلاف بھی تحفظ فراہم کرسکتا ہے تحقیق

تحقیق میں یو کے بائیو بینک کے ڈیٹا کا استعمال کیا گیا جس میں تقریباً 500,000 برطانوی شہریوں کا جائزہ لیا گیا


ویب ڈیسک September 10, 2024
[فائل-فوٹو]

نئے مطالعے میں پتہ چلتا ہے کہ وزن کم کرنا موٹاپے کے شکار افراد نہ صرف ذیابیطس سے بچا سکتا ہے بلکہ سنگین انفیکشن کو بھی روک سکتا ہے۔

برطانوی یونیورسٹی آف ایکسیٹر میڈیکل اسکول سے تعلق رکھنے والے شریک سرکردی مصنف ریان ہاپکنز نے کہا کہ یہ ایک اہم تلاش ہے، کیونکہ ذیابیطس کے شکار 3 میں سے 1 افراد ہسپتال میں انفیکشن کی وجہ سے داخل ہوتے ہیں۔

مزید برآں ذیابیطس کے شکار افراد کے ہسپتال میں داخل ہونے کا امکان عام آبادی کے مقابلے میں دو گنا ہوتا ہے۔ انہیں دوبارہ داخل ہونے کا خطرہ بھی ہوتا ہے ۔

ہاپکنز نے یہ تحقیق میڈرڈ میں یورپی ایسوسی ایشن فار دی اسٹڈی آف ذیابیطس (EASD) کے سالانہ اجلاس میں پیش کی۔

نئی تحقیق میں جاری یو کے بائیو بینک کے ڈیٹا کا استعمال کیا گیا جس میں تقریباً 500,000 برطانوی شہریوں کی صحت سے متعلق معلومات شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |