برطانوی شہزادی کا کیمو تھراپی کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا
جنوری میں پیٹ کی سرجری کے دوران شہزادی میں کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی اور 22 مارچ کو تصدیق کی گئی تھی
ولی عہد شہزادہ ولیم کی اہلیہ 42 سالہ کیٹ مڈلٹن کی 9 ماہ سے جاری کیمو تھراپی مکمل ہوگئی جس پر انھوں نے شوہر اور بچوں کے ساتھ ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے.
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینسر کے مرض میں مبتلا شہزادی کیٹ مڈلٹن نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ گزشتہ 9 ماہ میرے اور میرے خاندان کے لیے انتہائی سخت دن تھے لیکن یہ دن اب خیر سے گزر گئے۔
شہزادی نے اپنے جذباتی بیان میں مزید کہا کہ زندگی عجیب ہے اور لمحوں میں تبدیل ہوتی ہے۔ ہمیں طوفانی لہروں اور انجانی سڑکوں سے گزرنا پڑتا ہے۔
پرنسسز آف ویلز نے بتایا کہ ان کی کیموتھراپی مکمل ہوگئی اور بالآخر اطمینان کے لمحے آگئے۔
ویڈیو پیغام میں شہزادی کے ہمراہ انکے شوہر شہزادہ ولیم اور تینوں بچے بھی موجود تھے۔ ویڈیو میں انھیں گاڑی چلاتے ہوئی موسم گرما کی تعطیلات کے لیے سیاحتی مقام پر جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ رواں برس جنوری میں پیٹ کی سرجری کے دوران شہزادی میں کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی اور 22 مارچ کو بیماری کی تصدیق کی گئی تھی۔