کراچی محمود آباد میں فائرنگ سے سابق ایم پی اے سندھ اسمبلی جاں بحق

سابق رکن اسمبلی ملک عطا کو محمود آباد میں پارسی گیٹ کے پاس دہشت گردوں نے فائنرگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار


ویب ڈیسک September 22, 2012
سابق رکن اسمبلی ملک عطا کو محمود آباد میں پارسی گیٹ کے پاس دہشت گردوں نے فائنرگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ فوٹو: فائل

لاہور: محمود آباد میں فائرنگ سے سابق ایم پی اے سندھ اسمبلی ملک عطا جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان نے محمود آباد گیٹ کے قریب ملک عطا کے گھر سے نکلتے ہی ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ملک عطا کو سر، اور سینے میں تین گولیاں لگیں اورانہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

ملک عطا مخصوص نشست پر بلامقابلہ ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں