لاہور میں زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے 2 مزدور جاں بحق

چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 5 مزدور زخمی ہوگئے تھے


ویب ڈیسک September 10, 2024
فوٹو : ایکسپریس نیوز

ڈیفنس فیز سیون میں زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے 2 مزدور جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

ایدھی رضاکاروں نے 5 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دو مزدور چل بسے۔

جاں بحق ہونے والوں میں وہاڑی کا رہائشی 35 سالہ افضل ولد صادق اور لاہور کا رہائشی 25 سالہ محمد نعیم کماہاں شامل ہے۔ زخمیوں میں 35 سالہ بھولا، 30 سالہ اکرم اور 40 سالہ آصف شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں