
ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے ایڈووکیٹ فیصل وحید نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے، درخواست میں پاکستان کرکٹ بورڈ، چیف سلیکٹر، ٹیم۔ مینجر، ہیڈ کوچ اور کپتان بابر اعظم کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ درخواست گزار پاکستان کا شہری ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ ٹی 20 میں کارکردگی مایوس کن رہی، پاکستانی ٹیم، کرکٹ میں نئی آنے والے امریکن ٹیم سے ہار گئی، پاکستان کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں پر بھاری اخراجات کیے جاتے ہیں، کرکٹ ٹیم کی شکست سے عوام کو سخت مایوسی ہوئی۔
مزید پڑھیں: شان، بابراعظم کی کپتانی کا مستقبل؛ بورڈ نے بڑا فیصلہ کرلیا
موقف اپنایا گیا کہ عدالت کرکٹ ٹیم کے بیرون ملک ہونے والے اخراجات کی تفصیلات طلب کرے، عدالت تمام آفیشلز کو تنخواہوں سمیت دیگر سہولیات کی تفصیلات طلب کرے، عدالت کرکٹرز اور آفیشل کو بیرون ملک ٹور پر لے جانے پر پابندی عائد کرے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔