لاہور آرٹس کونسل اور شام چوراسی گھرانہ کے تعاون سے ’یاد سلامت‘ کا اہتمام
سالانہ پروگرام کا تسلسل استاد سلامت علی خان کی کلاسیکل موسیقی کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے
لاہور آرٹس کونسل اور شام چوراسی گھرانہ کے تعاون سے 'یاد سلامت' کا اہتمام کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سالانہ پروگرام کا تسلسل استاد سلامت علی خان کی کلاسیکل موسیقی کے لیے انگنت خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کرنا ہے۔
پروگرام کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین الحمرا رضی احمد اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر سارہ رشید کی کاوشوں کو سراہا گیا۔
'یاد سلامت' کا باقاعدہ آغاز کلاسیکل راگ پہاڑی ٹھمری سے ہوا، جس پر کلاسیکل رقص پیش کیا گیا،سر سنگیت سرگم کے پرسوز اور حسین امتزاج نے ماحول کو شاندار بنا دیا۔
اس موقع پر راگ بہاگ، بسنت، بھوپالی, آساوی درباری ، ٹھمری، کافی سمیت دیگر اصناف پیش کی گئیں۔
شیرون جاوید کی سارنگی اور قاسم سجاد کی سولو طبلہ پرفارمینس نے محفل کو چار چاند لگا دئیے۔