چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو رہا کردیا گیا

بیرسٹر گوہر علی خان کو پولیس نے خود ہی مقدمے سے ڈسچارج کر کے رہا کر دیا۔


ویب ڈیسک September 10, 2024
بیرسٹر گوہر علی خان کو پولیس نے خود ہی مقدمے سے ڈسچارج کر کے رہا کر دیا۔

اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کو رہا کردیا۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر علی خان کو پولیس نے خود ہی مقدمے سے ڈسچارج کر کے رہا کر دیا۔

گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے بیرسٹر گوہر، رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس میں بھی داخل ہو کر پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کو حراست میں لیا تھا۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین گرفتار

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کا نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ اسپیکر نے تمام ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایاز صادق نے آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کو طلب کیا جس پر آئی جی اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔ اسپیکر نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ جن اراکین کے نام ایف آئی آر میں نہیں انہیں فی الفور رہا کیا جائے جبکہ گزشتہ روز پیش آنے والے واقعات کی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |